پرندے نے رُکے بغیر 13560 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

سائنسدانوں کے زیرِ مشاہدہ ایک پرندے نے حیرت انگیز طور پر مختصر مدت میں لگ بھگ 13560 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرلیا ہے جس کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارٹیلڈ گوڈوٹ نامی پرندے طویل فاصلوں تک نقل مکانی کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور زبردست رفتار سے ایک سے دوسرے برآعظم پہنچ جاتے ہیں۔
ماہرین نے بارٹیلڈ گوڈوٹ نسل کے ایک نوجوان پرندے پر سینسر لگا کر اس کی پرواز نوٹ کی تو معلوم ہوا وہ الاسکا سے اڑا اور ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرکے آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ جاپہنچا۔ اس دوران اس نے زمین پر قدم نہیں رکھا، غذا نہیں کھائی اور نہ ہی آرام کیا۔
بارٹیلڈ گوڈوٹ نسل کے اس پرندے کی عمر صرف پانچ ماہ ہے جس نے اپنی ہی جنس کے ایک اور پرندے کا 2020 میں قائم ریکارڈ 350 کلومیٹر کے فرق سے توڑدیا ہے۔

Bird Flies From Alaska To Australia Without Stopping, Breaks World RecordBar-tailed godwit broke a Guinness World Record. When a bar-tailed Godwit flew 8,435 miles non-stop from Alaska to Tasmania, Australia. pic.twitter.com/Yo4BAmWxjJ
— Economy.pk (@pk_economy) January 7, 2023