ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی سلامتی ملکی سلامتی اقتصادی سلامتی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ اب نوازشریف کو بلائیں اور اسکا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔ الیکشن ناگزیر ہیں سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی، PDM الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے۔ ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 جنوری سے 15 اپریل اہم ہیں۔ 100دن میں انتخابی شیڈول آئے گا، پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی، پھرسندھ اسمبلی سےممبر واپس اورقومی اسمبلی سے استعفے منظورکرائیں گے۔ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی۔ جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے، بینکوں کےلٹنےکےخوف سےسیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

معاشی سلامتی ملکی سلامتی اقتصادی سلامتی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔اب نوازشریف کو بلائیں اور اسکا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔الیکشن ناگزیر ہیں سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گیPDMالیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے۔ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 14, 2023