عمران خان عوام کے ووٹ کو ذاتی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں: شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے ووٹ کو ذاتی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسیمبلی توڑ کے آمروں کی فہرست میں شامل ہونگے جنہوں نے ماضی میں اسمبلیاں توڑیں۔ یہ عوام کے ووٹ اور پارلیمانی اکثریت کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وقت سے پہلے عوامی منتخب اسمبلیوں کو توڑنا ان کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے۔
شیری رحمان کا کہنا ہے یہ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرکے اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بحران پیدا کرنے کی حکمت عملی سے عمران خان کو تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ملک اس کا متحمل نہی۔ ہم نے بہت مشکل سے ملک کو سابق نااہل حکومت کی تباہ کاریوں اور ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ہر صورت میں اقتدار میں آنا ہے۔ عمران خان اپنی اسمبلیاں توڑنے کی خواہش بھی پوری کر لیں، اقتدار میں وہ پھر بھی نہیں آئے گے۔ لوگ ان کے چار سال کے بدترین دور کو نہیں بھولے۔ فرد واحد کی ضد اور انا پر کھڑی جماعت عوامی نمائندگی نہیں کر سکتی۔ 

عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسیمبلی توڑ کے آمروں کی فہرست میں شامل ہونگے جنہوں نے ماضی میں اسمبلیاں توڑیں۔ یہ عوام کے ووٹ اور پارلیمانی اکثریت کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وقت سے پہلے عوامی منتخب اسمبلیوں کو توڑنا ان کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 14, 2023

عمران خان کا مقصد ہر صورت میں اقتدار میں آنا ہے۔ عمران خان اپنی اسمبلیاں توڑنے کی خواہش بھی پوری کر لیں، اقتدار میں وہ پھر بھی نہیں آئے گے۔ لوگ ان کے چار سال کے بدترین دور کو نہیں بھولے۔ فرد واحد کی ضد اور انا پر کھڑی جماعت عوامی نمائندگی نہیں کر سکتی۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 14, 2023