22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا: سعد رفیق
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی اور دوسری طرف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا احتساب عوام کا حق ہے۔

سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی اور دوسری طرف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا احتساب عوام کا حق ہے pic.twitter.com/pBNW3QovjD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 16, 2023