عادل خان نے راکھی ساونت سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی بزنس مین عادل خان درانی نے بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
سماجی ربطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عادل خان درانی نے شادی کا اعلان کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’بلآخر میں اعلان کرتا ہوں، راکھی میں نے آپ سے شادی سے کبھی انکار نہیں کیا تھا، بس کچھ چیزیں سنبھالنی تھی جس کی وجہ سے خاموش تھا‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم دونوں کو خوشیوں بھری شادی شدہ زندگی مبارک ہو‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھی۔