لاہور: نان بائیوں کا روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں آج سے روٹی 16 اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی، فائن 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار تک مل رہا ہے۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ پر روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہیں۔