انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 230.29 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے لین دین کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد مندی کا رجحان شروع ہوا اور اب تک 167 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے، انڈیکس 38 ہزار 240 پوائنٹس پر آ گیاہے۔