حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 322 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 357 روپے مقرر کی گئی ہے۔