عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو IMF کی شرائط سب کو رُلا دے گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پرماتم کرائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے، 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکھٹے ہوں گے ورنہ جوڈو کراٹے ہوں گے، ڈار کو آوٹ سورس کرنا ہوگا۔
کوئی روئےگایاروئےگی بعدکی بات ہےآج ساری قوم رورہی ہے9 فروری کو IMFکی شرائط سب کورُلادےگی ذبح خانےمیں لےجائےگی اورسڑکوں پرماتم کرائےگی دیکھتےہیں ڈالرپہلے300کاہوتاہےیاپیٹرول ہوتاہے100دن میں الیکشن ناگزیرہیں صوبےاورمرکز میں اکھٹےہوں گےورنہ جوڈوکراٹےہوں گےڈارکوآوٹ سورس کرناہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023






