صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر بات چیت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ صدر آصف زرداری نے لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران سسٹم ری سیٹ، نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ امن و امان اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے صدر زرداری گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔