اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔
تاہم ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔