پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے خلاف مقدمہ درج

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ تھانا اینٹی کرپشن میں رشوت لینے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔
حکام اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او رانا اقبال نے محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کے لیے کروڑوں روپے دیے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کو رشوت دیتے رہے ہیں۔