متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد منسوخ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد منسوخ ہو گیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد منسوخ کیا گیا ہے، دوسری تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج ایک روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت آنا تھا۔
واضح رہے ان کی آمد کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعطیل ہے۔