پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے ہیں دھماکے کے بعد مسجد کے پلر گرنے سے چھت گری جس سے نقصان زیادہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 83 ہوگئی
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے پولیس لائن گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجزپر تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے پشاور میں پولیس لائنز کے قریب واقع مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 83 ہوگئی جب کہ ریسکیو آپریشن تا حال جاری ہیں۔
حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن جاری جاری ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ پولیس لائنز دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔