16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آگئی: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہا ہے کہ 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے بیان پرقائم ہوں عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروان اچاہتا ہے، عمران خان کی جان کوشدید خطرات ہیں۔ انکا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائینس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی، میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیا جوپولیس لینے سے انکاری ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہرحال میں گرفتارکیا جائے پہلے لال حویلی پرقبضہ کیا جوہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضے کو ختم کردیا، اسلام آباد پولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظارحسین  ہیں۔ باقی پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے۔

پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھےہرحال میں گرفتارکیاجائے پہلےلال حویلی پرقبضہ کیاجوہماری ذاتی ملکیت ہےہائیکورٹ نےقبضےکوختم کردیااسلام آبادپولیس کی طرف سےمجھےکوئی نوٹس موصول نہیں ہوامیرےوکیل سردار رازق،نعیم حیدراورانتظارحسین ہیں باقی پولیس کی طرف سےمیرےخلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023