300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم پر عملدر آمد کے آغاز کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم کے حکم پر 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ایف سی اے وصول نہیں کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جو شہری بل ادا کرچکے ہیں ان کے آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کردی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کے اجراء اور بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔