وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 600 سے زائد افراد جاں بحق
بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
Deeply saddened by the precious loss of life and widespread damage to property caused by the earthquake in Southern ?? today. Our thoughts and prayers with our Turkish brethren in this moment of grief. ?? will extend all possible support .
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 6, 2023
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 600 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔






