بلوچستان میں تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان

بلوچستان میں سیلاب کے باعث بند تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے پانچ ستمبر سے کھل جائیں گے۔اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے نصیرآباد اور جعفرآباد کے اسکول کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 22اگست کو بند کئے گئے تھے۔