یو اے ای سے سیلاب زدگان کیلئے مزید امدادی سامان کراچی پہنچ گیا

مختلف ممالک سے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے، یو اے ای سے امدادی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔
متحدہ عرب امارات سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ریلیف، یواے ای قونصل جنرل، این ڈی ایم اے کے نمائندے، پاک فوج افسران اور دیگر نے امدادی سامان وصول کیا۔
ترکمانستان سے بھی پہلی پرواز امدادی سامان لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی، ترکمانستان کے سفیر، این ڈی ایم اے کےنمائندوں، پاک فوج اور دیگر نے سامان وصول کیا۔