پاک چین خلائی مشن دونوں ممالک کی گہری دوستی کا عکاس ہے: چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی اور چینی خلا بازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی کی واضح علامت ہے۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے اور… خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور پاکستانی خلا بازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور مضبوط تعلقات کی نمایاں مثال ہے۔ چینی صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر خلائی تحقیق اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔