سسرال جانے کے بجائے شیخ رشید پتلی گلی سے بھاگ گئے: منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید سسرال جانے کے بجائے گاڑی میں بیٹھ کر پتلی گلی سے بھاگ گئے، عمران خان عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھا ہے۔۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہو پائے گی، عمران خان اور شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جن مقاصد کے لیے تحریک شروع کی کامیاب نہیں ہوں گے، اس تحریک میں چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے گرفتاریاں دیں وہ ضمانتوں کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔