غریب دیوالیہ ہوگیا اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ غریب دیوالیہ ہوگیا اور ملک ڈیفالٹ ہونےکے دہانے پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرےگی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئےگا، 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم (PDM) فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب میں۔دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لےکر جارہا ہے اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو ’’لگ پتا جائے گا‘‘۔
مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی جب کہ جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شاہانہ سیکورٹی اسکواڈ بڑھ گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونےکے دہانے پر ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے، حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے 1997 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔

42فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشہانہ سیکورٹی سکوارڈبڑھ گیاغریب ڈیفالٹ ہوگیاہےملک ڈیفالٹ ہونےکےدہناےپرہےساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہےحکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کیتاریخ دہرانہ چاہتےہیں لیکن ناکام ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 26, 2023