سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی فتح ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی فتح ہے، عدالت کے پانچوں ججوں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی فتح ہے اور یہ ایک متفقہ فیصلہ ہی ہے، پانچوں ججوں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے، ہماری نظر میں یہ ججمنٹ پانچ صفر سے ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے الیکشن کا اعلان صدر کریں گے اور خیبرپختونخوا میں گورنر الیکشن کا اعلان کریں گے، وفاق کو عدالت نے سکیورٹی اور تمام وسائل فراہم کرنے کا پابند کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم
اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایگزیکٹو اتھارٹی پر لازم ہیکہ ججز کا اکثریتی فیصلہ مانیں، سب عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں، اس میں اب کوئی ابہام نہیں۔