لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی دوران حراست تصویر وائرل

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی دوران حراست تصویر منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بدمعاشوں اور ان کے ہینڈلرز کی اس درآمد شدہ حکومت کی بدولت ہم جس گہرائی میں ڈوب گئے ہیں اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے اور تمام اختلافی آوازوں کو دبانے کے لئے انہوں نے ایک معزز، محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو رات گئے امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے ٹی وی پر مبینہ اشتعال انگیز بیان پر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

I feel embarrassed as a Pakistani to witness the depths we have sunk to thanks to this imported regime of a cabal of crooks & their handlers. In desperation to cling to power & muzzle all dissenting voices, they have jailed a respected, patriotic Pakistani on sedition charges. pic.twitter.com/YCo9F371vU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023