روپے کے مقابلے ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر مزید 8 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 275 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 8 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 275 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہو کر 266 روپے 11 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔