الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلیے تاریخ تجویز کر دی

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ تجویز کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ممبران کمیشن و سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا ہے جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔
اسکے علاوہ، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپ کے جواب کا منتظر ہے۔