حکومت سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد دیکھ رہی ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد دیکھ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بظاہرحکومت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جارہی ہے، اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے حکومت سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ  رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں، اُنکا کام الیکشن کرانا ہے، من پسند کاراستہ بنانا نہیں، پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، خدا کرے موخر نہ ہوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے اُلٹا پڑتا ہے، پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 10 مہینے ہوگئے ہیں IMF سے ابھی تک مذکرات جاری ہیں اور تیجہ نہیں نکل رہا، PTI کی پہلے دن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیا، جس دن انتخابی شیڈول آرہا ہے اُسی دن دفعہ 144 لگائی جارہی ہے، KPK میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنرعزت نہیں دے رہا اورسپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کررہا ہے۔