دو دن سے اسلام آباد میں ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو دن سے اسلام آباد میں ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پٹیشن کی سماعت آج ہوگی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ حالت یہ ہے کہ مجھ پرلاہورمیں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔

میں دو دن سے اسلام آباد ہوں جہاں عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پیٹیشن دائر کر رہے تھے اس کیس کو آج سنا جائیگا، لیکن حالت یہ ہے کہ مجھ پر لاہور میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے:) اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ جنرل ڈائیر محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں pic.twitter.com/xHSVOc8HrV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 9, 2023