وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کی اجازت دے دی.
وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد توشہ خانے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانے کا ریکارڈ ریلیز (declassify) کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ ریکارڈ ان شاء اللّٰہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔

کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (declassify)کرنے کی اجازت دے دی یہ ریکارڈ انشاءاللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پہ پوسٹ کر دیا جائے گا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 9, 2023