بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا، وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کیلئے معطل

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتے کے لئے معطل کر دیے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹسزجاری کردیے ہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آئینی درخواست پر دو ہفتے بعد سماعت کی جائے گی۔
جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے وکلاکو وکالت نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرایس پی سٹی ندیم ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔