نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کر دی۔
نیپرا چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ گزشتہ کی نسبت 18 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا اور اطلاق بھی 3 ماہ کے لیے ہو گا جبکہ ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر لاگو ہو گا۔
ڈسکوز کی مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوئی۔
نیپرا کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔ نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ صارفین سے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے جبکہ صارفین سے ستمبر تک چارج کیا جائے گا اور پھر سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ ختم ہو جائے گی۔






