ملک کو امیروں کی جمہوریت نہیں چلا سکتی: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک کو امیروں کی جمہوریت نہیں چلا سکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا نعرہ انقلابی ہو گا، میاں نواز شریف واپس آ رہا ہے
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پی ایم ایل نیا نظام عدل لائے گی جس کا خاکہ نواز شریف آ کر پیش کریں گے، نیا معاشی خاکہ بھی دیں گے جس سے غریب پر بوجھ ڈالے بغیر ٹیکس نیٹ بڑھے
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آواز بلند کرتے رہیں گے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت لے کر آئیں، جب سب کے ساتھ ایک آئین کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا، تبھی آئین کی حکمرانی ہو گی
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا گلا گھونٹنے کی بہت کوشش کی گئی، لیکن ہم عام آدمی کی جمہوریت کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

آواز بلند کرتے رہیں گے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت لے کر آئیںجب سب کے ساتھ ایک آئین کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا، تبھی آئین کی حکمرانی ہو گیہمارا گلا گھونٹنے کی بہت کوشش کی گئی، لیکن ہم عام آدمی کی جمہوریت کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 12, 2023