بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سے بہت آگےنکل چکی ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سے بہت آگے نکل چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ کاغذات جمع کروا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن گومگو میں ہے, ایسا وقت بھی آئے گا کہ بھوک سے مارے لوگ دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کر دیں گے۔
عوامی مسلم لگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ہفتہ بھیIMF کا سٹاف لیول میٹنگ کے بغیر گزر گیا سعودی عرب چین سے بھی کوئی مدد نہیں ملی ن لیگ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے خلاف بیکار بیانیہ بنا رہی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے اپریل مئی جون کے90 دن انتہائی خوفناک ہوں گے, میں ایوب خان کے اٹک قلعہ میں بھی رہا ہوں لیکن صنفے نازک پے تشدد پہلی باراس حکومت میں سناہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کر دیا
انہوں نے کہا ہے کہ کئی لوگ جمہوریت کے لیے شہید ہوتے دیکھے جس میں 5 لال حویلی کےشہید بھی شامل ہیں لیکن جتنا گہرا زخم قوم نے ظلے شاہ کا اپنے دل پے لگایا ایسا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں غریب صرف جان دینے جیل جانے اور لاٹھیاں کھانے کے لیے پیدا ہوا ہے اشرافیہ صرف اقتدار کے لیے پیدا ہوئی ہیں غریب کو مفت روٹی نہیں مفت قبرچاہیے۔