کارکنان تشدد سہنے کی بجائے پولیس کی مرضی کا بیان دے دیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کارکنان تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی بلال (ظل شاہ) کے والدہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہئے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام کارکنان جو پولیس کی حراست میں ہیں ان سے پہلے ہی کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں، ان بیانوں کی عوام اور قانون کی نظر میں کوئی حیثیت ہے۔

ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہئے تو منہ بند رکھنا ہو گا ، تمام ورکرز جو پولیس کی حراست میں ہیں ان سے پہلے ہی کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں ، ان بیانوں کی نہ تو عوام کی نظر میں کوئ حیثیت ہے نہ قانون کی نظر میں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 13, 2023