عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکر ہے زمان پارک سے کلانشکوف نکلی توپ نہیں نکلی کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ گڑ کر مر رہا ہے، کل مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کوخارج کردیا، آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائے گا پھرالیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے عمران کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ  ن لیگ اور ppp کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔ 90 دن میں نگران حکومت ختم ہوجائے گی، 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں ہیں نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرا دی ہے دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار صاحب 3 ماہ تک مذکرات مکمل نا کرا سکے، ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے300 کا کر دیا، مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل میں موخر ہوگیا ہے، انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔

شکرہےزمان پارک سےکلانشکوف نکلی توپ نہیں نکلی کسی کواحساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑرگڑکرمررہاہےکل مری میں سیشن جج عارف نسیم نےحکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کوخارج کردیاآئندہ72گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائےگاپھرالیکشن کمیشن جانےاورسپریم کورٹ جانےعمران کوطاقت سےنہیں نکالاجاسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023

سعودی عرب اورچین نےجھنڈی کرادی ہےدونوں پاکستان سےاکنامک رفام کی ڈیمانڈکررہےہیں اسحاق ڈارصاحب3ماہ تک مذکرات مکمل ناکراسکےڈالر200کاکروانےآئےتھے300کاکر دیامئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کےبجائےاپریل میں موخرہوگیاہےانفرادی ووٹنگ امریکہ کےپاس ہےجس کاپاکستان پرشدیددباؤہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023