وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دوپہر 2 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے پارٹی سربراہوں کو دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔