عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا: نواز شریف

قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، حکومت نے جے آئی ٹی بنادی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی ، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھی تھا اس کاکسی کو علم نہیں تھا، دنیاجانتی ہے یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیاہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جارہا ہے۔

یہ ہیرا پھیری کرنے والا اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا سب دنیا جانتی ہے لیکن یہ دہشتگرد بھی تھا یہ کسی کو پتہ نہیں تھا میں نے نہ اس سے بڑا کوئی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں دیکھا ہے نہ اس سے بڑا کوئی دہشتگرد پاکستان کی سیاست میں کوئی دیکھا ہے#آئین_فتنے_کا_کھلونا_نہیں pic.twitter.com/lAqgndIOar
— PMLN (@pmln_org) March 23, 2023
پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نوازشریف نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے، ایسےلوگوں کے خلاف بھرپورایکشن ہوناچاہیے۔