یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا: نوید قمر

وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر سید نوید قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی اشیا یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔
ترجمان کے مطابق ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی کرتی ہے۔

Sir EU has removed Pakistan from the List of High Risk Third Countries. Pakistani businesses and individuals would no longer be subjected to ‘Enhanced Customer Due Diligence’ by European legal and economic operators.
— Syed Naveed Qamar (@naveedqamarmna) March 28, 2023
وفاقی وزیر نوید قمر نے بتایا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سےنکال دیا ہے، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے، یہ اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیےخطرہ نہیں۔
نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔