جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: اسدعمر کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کی 7 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
عدالت نے پولیس کو اسد عمر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ عدالت نے گذشتہ روزعدم حاضری کے باعث ضمانت خارج کی تھی۔