عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت میں شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنےکے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نےدرخواست پر سماعت کی۔
ہائیکورٹ نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے شہبازگل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکی اجازت دی ہے۔
 عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کا نام گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر ایگزٹ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر ریاستی ادارے میں تقسیم پیدا کرنے کا الزام تھا۔