بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پرڈالنے کا فیصلہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سر چارج عائد کرنے کی منظوری دے دی، جس سے صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔
بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سر چارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سےلگایا جائے گا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو،صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین سمیت کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ جون تک حکومت سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔