توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کے لیے نیب طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرےخلاف تادیبی کارروائی سے روکنےکا حکم دیاجائے اور درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینےکی استدعا کی ہے۔