پاک فوج کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاکستان آرمی اور ایف سی کا سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران مذید 24 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین میں دیگر امدادی سامان کے ساتھ ساتھ پکا ہوا کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔
آرمی اور ایف سی بلوچستان کی 9 ٹیمیں ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپس میں 1,552 مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں۔