مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پپیلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج ایک اہم کیس ہے جو ملک کے حال اور مستقبل پر اپنے اثرات چھوڑے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ پاکستان آج معاشی بحران کے ساتھ ساتھ آئینی اور عدالتی بحراں کا سامنا کر رہا ہے، ملک اس وقت ایک ہیجان کی کیفیت سے گزر رہا یے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسائل کا حل نکالیں، ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ عدالت ہیجان کے ماحول کا شکار نہیں ہو گی، ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دینا چاہیے۔






