آئی ایم ایف نے حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جاری ہے برادر ممالک پاکستان کی…
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا حالات گھمبیر ہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے، ان شاءاللہ حالات بہتر ہوں گے وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے، یہ میرا ایمان ہے  10 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا آغاز کیا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں غریبوں کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں 2014 سے 2018 تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا 100 ارب روپے صرف وفاق سے سیلاب متاثرین کو دئیے گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے، عمران اور حواریوں نے کہا کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اسی مددگار دوست پر بھونڈے الزامات لگائے گئے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق ؟ فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند رہے گا عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا، پاکستان کی ساکھ داؤ پر لگا دی عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کئے، پھر خود خلاف ورزی کرکے اس پروگرام کو معطل کر دیا عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش کی، عمران خان کے وزیر رنگے ہاتھوں سازش کرتے پکڑے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاست بچانے کے لئے سیاسیت قربان کر دی، پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے، پاکستان کو ضعف پہنچے تو ہم سب نقصان میں ہیں، ان شاءاللہ وقت بدلے گا، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔