جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، لارجر بینچ کیس سماعت آج ہی کرے گا۔
سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کریں گے۔
6 رکنی بینچ میں جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر علی نقوی،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس سید حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے تمام ازخود نوٹسز پر کارروائی روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔