پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔ جمہوری قوتوں، آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئینی قوتوں کا فرق واضح ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی، سازشیں، نظریہ ضرورت دفن ہوگئیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے ہوئے اور وہ ڈٹے رہے۔ عمران خان نے خوف کے بُت کو توڑ دیا۔ ہم نے اس وقت بھی بینچ پر اعتراض نہیں کیا۔ ہماری جماعت قانون کی پاسداری کی حامی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بھٹو کا نواسہ مارشل لا کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ یہی فرق ہے بھٹو کی پیپلز پارٹی اور زرداری کی پیپلز پارٹی کا۔
شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں پھیل جائیں۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے آج نظریہ ضرورت کو دفن کردیا اور آئین کے تقدس کو بحال کردیا، آج سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔






