قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ 
زرائع کے مطابق حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس، سیکورٹی حکام، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات و نشریات شرکت کریں گے۔