حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بینچ حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔
23 مارچ کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ حکومت 1990ء سے 23 مارچ 2023ء تک تحائف دینے والوں کا نام بھی 7 یوم میں پبلک کرے۔