انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ انٹربینک میں ڈالر2 روپے8 پیسےکے اضافے سے 225 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 225 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کوڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہواتھا۔